Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط مل گئی، اسٹیٹ بینک

پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط مل گئی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کردی ہے۔

مرکزی بینک نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی کو دی تھی، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر کی جائے گی۔

Related posts

اٹاری بارڈر پر پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بھارتی میڈیا کی بدتمیزی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

Mobeera Fatima

پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار

admin

Leave a Comment