Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کا اثر،امریکی معیشت 3 سال کی کمزورترین سطح پر

واشنگٹن: امریکی معیشت نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں تین سال کی بدترین کارکردگی دکھائی ہے جس کی بڑی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں اور تجارتی کشیدگی کو قراردیا جا رہا ہے۔

امریکی بیورو آف اکنامک اینالیسز کے مطابق اس سہ ماہی میں امریکہ کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو نومبر 2022 کے بعد پہلا منفی رجحان ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ٹیرف جنگوں کے نتیجے میں امریکی برآمدات پر دباؤ بڑھا جبکہ کاروباری سرمایہ کاری میں کمی اورصارفین کے اخراجات میں سست روی نے بھی معیشت کومتاثر کیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے درآمدی اشیاء پربلند ٹیرف عائد کرنے کی پالیسی کے منفی اثرات اب نمایاں ہو رہے ہیں۔

Related posts

مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر مزید 14 پیسے سستا ، قیمت 277.50 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

ملک بھر میں گرمی شدت برقرار ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment