Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

غیر قانونی بھرتی کیس، پرویز الہٰی کو لاہور ہائیکورٹ سے ریلیف، ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی۔

چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

سماعت کے دوران پریز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کا کہنا تھا کہا اینٹی کرپشن نے مقدمہ دو سال کی تاخیر سے درج کیا۔ کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الہٰی نے وصول نہیں کی۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرویز الہٰی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔

اس پر وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ پرویز الہٰی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا، پرویز الہٰی 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related posts

ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری

admin

لاہور میں قانون کی خلاف ورزی پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ایک ماہ میں چار لاکھ سے زائد چالان

Mobeera Fatima

تنخواہوں میں 25، پنشن میں 15 فیصد اضافہ، کم از کم اجرت37 ہزار

admin

Leave a Comment