Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے، اشنا شاہ

 معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بیوٹی فلرز کروانے کا خوفناک تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اشنا شاہ نے بتایا کہ مجھے انسومنیا ہے جس کی وجہ سے میری آنکھوں کے گرد حلقے پڑے ہوئے ہیں تومجھے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ فلرز لگوانے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے پہلی بار جب فلرزلگوائے ان سے میرا چہرہ بہتر ہو گیا اور وہ فلرزدو تین مہینے تک رہے لیکن اس کے بعد میں ایک سیلون گئی وہاں موجود بیوٹیشن نے مجھ سے کہا کہ فلرزتومیں بھی لگا دیتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ آنکھیں سوجنے کے بعد مجھے فلرزنکلوانے پڑے اور میری آنکھوں کے گرد اب نشانات پڑ گئے ہیں جو کبھی دوبارہ ٹھیک نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس خوفناک تجربے کے بعد میں کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈرتی ہوں اورمیں کبھی کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائوں گی۔

Related posts

عراقی حکومت کا 27 سال بعد مردم شماری کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

نواز شریف کی مودی کو ایک فون کال بھارتی ٹیم کو پاکستان لا سکتی ہے، بھارتی صحافی

Mobeera Fatima

پنجاب کے اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment