Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آج ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں تو اسکی وجہ فوج ہے، گورنر سندھ

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں تو اسکی وجہ فوج ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور پاک فوج کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے ہوشیاررہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے، پاک فوج نے جعفرایکسپریس واقعہ میں کامیاب آپریشن کیا، پاک فوج کے اچھے کام کو سراہنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، کچھ لوگ پیسے لیکرسوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف باتیں کررہے ہیں، دہشت گرد کسی طورمعافی کے حق دار نہیں۔

Related posts

بھارت کے معاملے پر پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 562 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

قرآن اللہ کا سچا کلام ہے، آسٹریلوی پادری نے اسلام قبول کرلیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment