Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاک بھارت جنگ ، اقوام متحدہ نے پاکستان کے موقف کی تائید کر دی

 اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے پاک بھارت جنگ پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا آپریشن سندور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے رپورٹ میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر سخت اعتراضات کرکے پہلگام حملے کی مذمت کی اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے پر زور دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی اور غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، 7 مئی 2025 کو بھارت نے آپریشن سندورکے تحت پاکستان کی حدود میں طاقت کا استعمال کیا، یہ طرزِ عمل اقوام متحدہ چارٹر کے کے خلاف ہے۔

Related posts

ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز

admin

حکومت نے جہاں روکا وہیں پر دھرنا ہوگا، شوکت یوسفزئی

Mobeera Fatima

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا ہم نیٹ ورک کے کراچی آفس کا دورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment