Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

جسپریت بمراہ کا مداح کے ساتھ نامناسب رویہ؛ ویڈیو وائرل

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایئرپورٹ پر اپنے مداح کے ساتھ رویے پر تنقید کی  زد میں آگئے، واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ۔

جسپریت بمرا ائیرپورٹ پر موجود تھے جہاں وہ  ایک مداح کی جانب سے سیلفی لینے کی خواہش پر چڑ گئے اور ان کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا، اس وقت وہ ایئرپورٹ چیک ان کے لیے انتظار میں کھڑے تھے۔

بمراہ کے سخت رویے کے باوجود مداح سیلفی ویڈیو بناتے رہے اور ان کے ساتھ باتیں کرتے رہے اور بعد ازاں وہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں بمراہ کو مداح کو کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ فون گر جائے گا اور نقصان ہوگا لیکن اس کے باوجود مداح ویڈیو بنانے سے باز نہیں رہے اور پھر فاسٹ بولر نے آگے بڑھ کر موبائل فون اٹھالیا۔

اس دوران دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا اور مداح نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ جاؤں گا سر، جس پر بمراہ کہتے ہیں،آپ کا فون گر جائے گا پھر میرے کو نہیں کہنا، اس کے باوجود مداح کہتے ہیں، کوئی بات نہیں ہے سر۔

Related posts

حفیظ الدین احمد بنگلا دیش میں وزیر مقرر

Mobeera Fatima

بابر اعظم ٹیسٹ میں بدترین اوسط والےدوسرے بیٹر بن گئے

Mobeera Fatima

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025،پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو ہرادیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment