حزب اللہ نے اسرائیلی انٹیلی جنس بیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفہ میں اسرائیلی بحری اڈے کو نشانہ بنایا،تل ابیب میں بھی اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس بیس پر میزائل حملہ کیا گیا۔
یمن کے حوثیوں نے تل ابیب میں اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے،حوثیوں کا کہنا ہے اسرائیلی فوجی اڈے کو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔