Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

رشوت کا الزام ثابت ، پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید

رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق پیرو کے سابق صدر ٹولیڈو پر برازیل کی تعمیراتی کمپنی سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا ، الزام ثابت ہونے پر عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ الیجاندرو ٹولیڈو کینسر کے مریض ہیں اس لئے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کو سزا گھر پر کاٹنے دی جائے۔

واضح رہے الیجاندرو ٹولیڈو 2001 سے 2006 کے دوران پیرو کے صدر رہے ہیں۔ یہ برازیل کے لاوا جاٹو کرپشن اسکینڈل سے متعلق پیرو کی پہلی ہائی پروفائل سزا ہے۔

Related posts

اسلام آباد ماڈل جیل کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل کیا جائے ، وزیر داخلہ

Mobeera Fatima

ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں کے دلچسپ تبصرے

admin

Leave a Comment