Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ، شہری بے حال

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ، گرمی کی وجہ سے شہری بے حال ہو گئے۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں موسمیات نے خیبر پختونخوا کے اضلاع  چترال اور دیر میں بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

Related posts

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

admin

مرغی کا گوشت مزید مہنگا، انڈوں، سبزی و فروٹ کے نئے نرخ بھی مقرر

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment