Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ، شہری بے حال

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ، گرمی کی وجہ سے شہری بے حال ہو گئے۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں موسمیات نے خیبر پختونخوا کے اضلاع  چترال اور دیر میں بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

Related posts

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش ، نالہ لئی کی سطح بلند ، نشیبی علاقے زیر آب

Mobeera Fatima

ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

پاکستان اور کویت کے درمیان سکلڈ ورکرز کی بھرتی کو آسان بنانے کیلئے لیبر معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment