Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی جاری ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے عید کے پہلے روز تقریبا 1362 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں سرگرم ہیں۔

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید کے پہلے روز ایک لاکھ 10 ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں ، سیکرٹری بلدیات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی بدولت اس بار دیہی علاقوں تک آپریشن کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 39 ہزار اہلکار صفائی ستھرائی کے کام پر مامور ہے ، عید کے تینوں روز صوبے بھر میں  صفائی آپریشن جاری رہے گا۔

 

Related posts

سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے ججوں کی نامزدگی ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب

Mobeera Fatima

جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں: ذرائع

Mobeera Fatima

طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور کا پہلا نمبر

Mobeera Fatima

Leave a Comment