Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر نے اپنی زندگی کے سفر پر جذباتی نظم لکھ دی، مداح حیران

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ذاتی کیفیات کی عکاسی کرتے ہوئے ایک خود تحریر کردہ نظم شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے جذباتی تکلیف، خود آگاہی اور خیالی تصورات سے دوری کے موضوعات کو اجاگر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی نظم پوسٹ کی، جس میں ان کی ذاتی تبدیلی اور ذہنی ارتقا کے سفر کو بیان کیا گیا ہے۔

نظم میں زندگی کی راہ سے بھٹکنے، سوالات اٹھانے اور مشکلات کے ذریعے خود کو دوبارہ سنوارنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں روایتی شہزادے اور خیالی کہانیوں کے تصور کو رد کرتے ہوئے حقیقی خودی کی تلاش اور ذاتی نشوونما کو ترجیح دی گئی ہے۔

علامتی انداز میں “کوکون” اور “میٹامورفوسس” جیسے استعاروں کے ذریعے ہانیہ عامر نے واضح کیا کہ حقیقی ترقی اکثر تکلیف اور گہرے جذباتی تجربات سے گزر کر ہی ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشکل مراحل سے فرار کے بجائے ان کا سامنا کرنا انسان کو زیادہ مضبوط اور حقیقی بناتا ہے۔

نظم کا اختتام ایک امید افزا پیغام پر ہوتا ہے، جہاں “پروں کے وقت پر آنے” کو شفا اور تبدیلی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

hania amir ہانیہ عامر

دوسری جانب شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر مختلف اسٹائلش انداز میں نظر آئیں۔ ایک تصویر میں وہ بلیک کارسیٹ اسٹائل ٹاپ اور ریڈ ٹِنٹڈ چشمے میں بولڈ اور وِنٹیج لک میں دکھائی دیں، جبکہ ایک ویڈیو کلپ میں وہ لیلک اوور سائز سویٹ شرٹ کو آف شولڈر اسٹائل میں پہنے، سلور جیولری اور نوز اسٹڈ کے ساتھ سادہ مگر جدید انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔

hania amir ہانیہ عامر

اسی طرح ایک اور انداز میں وہ روایتی چکن کاری لباس میں دکھائی دیں، جس میں لیونڈر پنک کڑھائی شدہ کرتا، ہم رنگ دوپٹہ اور سفید ٹراؤزر شامل تھا، جسے انہوں نے سلیک بن، سن گلاسز اور کراس باڈی بیگ کے ساتھ جدید اور روایتی امتزاج میں پیش کیا۔

مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں ان کی جذباتی سچائی، تخلیقی اظہار اور فیشن سینس کو خوب سراہا۔

comments on hania amir

Related posts

اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت 23 لاکھ روپے

Mobeera Fatima

جھانوی کپور نے ماضی کا تکلیف دہ تجربہ شیئر کر دیا

Mobeera Fatima

‘میری بیٹی نے خوشی سے شادی کروائی’، فضا علی 41 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک

Mobeera Fatima

Leave a Comment