Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ویٹو یا تو ختم کیا جائے یا اس کے استعمال کو محدود کیا جائے، پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ ویٹو یا تو ختم کیا جائے یا اس کے استعمال کو محدود کیا جائے۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے ویٹو کے معاملے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اہم معاملات پر عدم کارروائی ویٹو کے غلط یا بے جا استعمال کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ ویٹو کو یا تو ختم کیا جائے یا اس کے استعمال کو محدود کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویٹو میں کسی بھی قسم کی توسیع یا نئے مستقل ارکان کا اضافہ قابل قبول نہیں۔

عاصم افتخار احمد نے ویٹو کے استعمال میں شفافیت اور جوابدہی بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طاقت کے توازن کیلئے سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ارکان کی تعداد بڑھنے سے مستقل ارکان کا اثر و رسوخ کم ہوگا اور عالمی نمائندگی بہتر بنائی جا سکے گی۔

Related posts

پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی

Mobeera Fatima

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

Mobeera Fatima

فرح گوگی اور شوہر دوبارہ مشکل میں، سرکاری زمین فروخت پر نیا مقدمہ درج

Mobeera Fatima

Leave a Comment