Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان

توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے جرمنی نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس پر کمی کا اعلان کر دیا۔

جرمن چانسلر فریڈرک مارز نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے دو ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایندھن پر ٹیکس میں تقریباً 17 یورو سینٹ فی لٹر کمی کی جائے گی، جرمنی کی وزارتِ معیشت نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات 2026 کے باقی عرصے میں بھی معیشت پر پڑتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

جلسے کے این او سی کی منسوخی ، پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیدی

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 15 افراد ہلاک ، 48 لاکھ متاثر ، مواصلاتی نظام درہم برہم

Mobeera Fatima

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ڈائٹ پلان قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment