Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

خفیہ نکاح یا نیا میوزک پراجیکٹ؟ حاوی کی دلہن کے ساتھ تصویر وائرل

پاکستان کے معروف گلوکار حاوی کی دلہن کے ساتھ تصویر وائرل ہونے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حاوی نے حالیہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں وہ اور ایک لڑکی پشت کی جانب سے تصویر میں موجود ہیں، جبکہ دونوں دلہا دلہن کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔

تصویر منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اور معاملہ تیزی سے توجہ کا مرکز بن گیا۔ وائرل انسٹاگرام اسٹوری میں حاوی کو شادی سے مشابہ انداز میں دیکھا گیا، جس کے بعد بعض صارفین نے اسے خفیہ نکاح قرار دینا شروع کر دیا۔

havi wedding

کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے دلہن کی شناخت اداکارہ میرب علی سے جوڑنے کی بھی کوشش کی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیاس آرائیوں میں مزید شدت آ گئی۔

دوسری جانب صارفین کی ایک بڑی تعداد اس صورتحال کو ایک ممکنہ میوزک پراجیکٹ قرار دے رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ منظر کسی آنے والے گانے یا میوزک ویڈیو کا حصہ ہو سکتا ہے، جسے دانستہ طور پر اس انداز میں شیئر کیا گیا ہے تاکہ مداحوں میں تجسس پیدا کیا جا سکے۔

Related posts

شرمیلا فاروقی کی مکیش امبانی اور بیٹی ایشا امبانی کے ہمراہ تصویر وائرل

Mobeera Fatima

تیرے نام فلم کے پیچھے چھپا سلمان خان کا ایشوریا رائے سے جدائی کا دکھ

Mobeera Fatima

کانتارا چیپٹر 1 نے 4 دنوں میں ریکارڈ بزنس کرکے باکس آفس پر دھوم مچا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment