اداکارہ حبا بخاری نے نماز کی ادائیگی کے بعد فون پر پھونک مارنے کا حیران کن انکشاف کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حبا بخاری کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں دلچسپ موضوع پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ کلپ میں اداکارہ کا قہقہہ لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے موبائل فون پر نماز پڑھنے کے بعد پھونک مارتی تھی۔
اداکارہ کا وجہ بتاتے ہوئے انکشاف میں کہنا تھا کہ ہر کوئی مجھ سے فون پر پھونک مارنے کی وجہ پوچھتے تھے، جس پر میں نے بتایا کہ دیکھیں سب کے فون چوری ہو رہے ہیں، اور میرا فون نہیں چوری ہو رہا۔