Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی کی سروس فراہم کر دی گئی

لاہور: پنجاب کے 11 اضلاع میں فری وائی فائی کی سروس فراہم کر دی گئی۔

سی ایم فری وائی فائی کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی۔ جبکہ سیف سٹی نے پنجاب کے 11 اضلاع میں بھی مفت وائی فائی کی سروس فراہم کر دی۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق 270 وائی فائی ہاٹ اسپاٹس سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

لاہور، قصور، ناننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم اور اٹک میں سروس فعال کر دی گئی۔ جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر بھی مفت وائی فائی سروس دستیاب ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ اب تک 13 ملین سے زائد صارفین نے 265 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا۔ اور شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں۔

Related posts

سولر پینلز ایک سے دو لاکھ روپے تک مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

بشریٰ بی بی کی تین عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

Mobeera Fatima

دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment