Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے، پلان تیار

صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے، قومی توانائی تحفظ اتھارٹی نے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا جامع پلان وزارت خزانہ میں جمع کرا دیا۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں 9 کروڑ کے قریب پرانے پنکھوں کی جگہ نئے پنکھے لگانے کا منصوبہ ہے، اسٹیٹ بینک کی رسک گارنٹی پر بینکوں نے فنانسنگ پرآمادگی بھی ظاہر کر دی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بینک پنکھوں کی تبدیلی کیلئے 1500ارب روپے کا قرض دیں گے، پرانے پنکھوں کی جگہ صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے۔

بینکوں کو رقم بجلی بلز میں ماہانہ قسط کی صورت میں واپس کی جائے گی،اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 8کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے تبدیل ہوں گے، ملک میں اس وقت 14کروڑ 70لاکھ غیر معیاری پنکھے استعمال ہو رہے ہیں۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پرانے غیر معیاری پنکھے تبدیل کرنے سے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، صارفین کے گھروں پر لگے غیر معیاری پنکھے کی قیمت 1500 روپے مقرر ہوگی۔

Related posts

بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمت میں 64 روپے کا فرق، انڈوں کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی ہو گی، وزیر توانائی

Mobeera Fatima

Leave a Comment