Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آئی سی سی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم چوتھے اور محمد رضوان پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوزبٹلر کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

بھارت کے رتوراج گائیکواڈ 13 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کےعادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے اینرخ نورکیا کی دوسری، سری لنکا کے وانندو ہسا رانگا کی تیسری، افغانستان کے راشد خان کی چوتھی پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔

Related posts

کراچی میں 3 سے 4 دنوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاکستان بار کونسل کے 7 ممبران نے ایڈہاک ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی مخالفت کر دی

Mobeera Fatima

شاہین کو کیوں نکالا، صائم، بابر، عبداللہ کی کارکردگی کیا ہے؟ احمد شہزاد برہم

Mobeera Fatima

Leave a Comment