Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپیئنز ٹرافی میچز کی ٹکٹوں کی قیمت سامنے آ گئی

چیمپیئنز ٹرافی میچز کی ٹکٹوں کی ممکنہ قیمت سامنے آ گئی، ایونٹ میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے لئے ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں ہونے والے میچز کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 25 ہزار ہو سکتی ہے۔

آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان دبئی میں ہونے والے بھارت کے میچز کے ٹکٹ ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025ء پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔

ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی ، درجہ حرارت بڑھ گیا

Mobeera Fatima

قلات میں شدید سردی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment