Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ آزادی صحافت پر پیغام میں کہا ہے کہ آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اور زندہ قوم کی پہچان ہے، آزادی صحافت کے لئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں، صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آزادی صحافت کی جدوجہد میں ساتھ ہیں، صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں، صحافی برادری کیلئے ”اپنے گھر“ کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، جمہوریت کی سر بلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں۔

Related posts

ترکیہ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا حقائق بیان نہیں کرتا اس کو بند کر دیں، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

ایک ڈالر 83.62 بھارتی روپے کے برابر ہوگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment