Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

افغان سرزمین سے دراندازی بڑھ گئی ، ایک ماہ کے دوران 29 دہشتگرد ہلاک کئے ، پاک فوج

پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشتگرد ی کے واقعات اور سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  افغان سرزمین سے پاکستان میں دراندازی کی کوششیں بڑھی ہیں، دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کونشانہ بناتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ 14 مئی کو دہشتگردوں سے فائرنگ کےتبادلے میں میجر بابر خان شہید ہوئے ، ژوب میں 21 اپریل سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، پاک افغان بارڈر اوردوسرے علاقوں میں بھی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ژوب میں مختلف آپریشنز کے دوران ایک ماہ میں 29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر افغان حکومت سے اپنی سرحد کی جانب مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہہ رہا ہے ، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

Related posts

دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شیری رحمان

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر مستعفی

Mobeera Fatima

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment