Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عالمی کمپنیوں کیساتھ تعاون سے سرمایہ کاری، روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وفاقی وزیر تجارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری، روزگار اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سام سنگ کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں پاکستان کو موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ اور برآمدی مرکز بنانے پر زور دیا۔

جام کمال خان نے سام سنگ کو پاکستان میں تیار ہونے والے موبائل فونز افریقہ سمیت عالمی منڈیوں میں برآمد کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت برآمدات، ویلیو ایڈیشن اور صنعتی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صرف مقامی مارکیٹ تک محدود رہنے کے بجائے عالمی سپلائی چین کا اہم حصہ بننا ہو گا۔

وفاقی وزیر نے سام سنگ کی جانب سے پاکستان میں سرٹیفائیڈ موبائل فون ریفربشمنٹ مراکز قائم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس صنعت سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جبکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور برآمدات میں بھی اضافہ ممکن ہو گا۔

 

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کو نان روٹی کی متفقہ قیمت کے تعین کا حکم

admin

ریلوے کا 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

Mobeera Fatima

عمران حکومت کیخلاف منی لانڈرنگ کے پیسوں سے عدم اعتماد ہوا ، شیخ رشید

admin

Leave a Comment