وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں انہیں پاکستان کے میکرواکنامک استحکام سے پائیدار اور برآمدات پر مبنی گروتھ کے سفر سے آگاہ کیا گیا۔
واشنگٹن میں وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی جس میں وزیرخزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کو اجاگر کیا جب کہ دونوں جانب سے معاشی تعاون کے فروغ، امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور تذویراتی منصوبوں کی پیش رفت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگ زیب کی امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات
وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب نے امریکی وزیر خزانہ کو پاکستان کے میکرواکنامک استحکام سے پائیدار اور برآمدات پر مبنی گروتھ کے سفر سے آگاہ کیا
وزیرخزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی… pic.twitter.com/bYdKRDFXpt
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) July 21, 2026
دوسری جانب رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے پاکستان کے لیے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سپورٹ فیسلٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
