Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 33ویں آسیان ریجنل فورم (ARF) وزارتی اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تجارت، توانائی، کنیکٹیویٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اہم شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے، کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ کاری بڑھانے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور سرگئی لاوروف نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Related posts

مٹی کا تیل اور ہائی آکٹین میں اضافے کو وزیراعظم عید سرپرائز کہہ سکتے ہیں: مشیرخزانہ کے پی

Mobeera Fatima

صدر آصف زرداری کی ترک ہم منصد طیب ایردوان سے ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

Mobeera Fatima

Leave a Comment