بھارت میں طلبہ کے احتجاج اور نئی دہلی میں پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کی گئی کارروائی پر بالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے طلبہ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت اور پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں احتجاج کرنے والے طلبہ سے مکمل ہمدردی ہے اور وہ ان کی بہادری کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مایوس نہ ہوں اور کہا کہ پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
Legendary actor Naseeruddin Shah shares a video, fuming about the way youth were beaten up yesterday in Delhi. He reminds the government, “Sab yaad rakha jayega”
Thank you sir for your voice and solidarity 🙏 pic.twitter.com/pDmp2G4U3R
— Cockroach is Back (@Cockroachisback) July 21, 2026
معروف اداکارہ شبانہ اعظمی بھی دہلی کے جنتر منتر میں مظاہرین کے درمیان پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور حکومت کو چاہیے کہ طلبہ کی آواز دبانے کے بجائے ان کے مطالبات سنے۔
اداکار پرکاش راج نے بھارتی آئین کی کاپی ہاتھ میں اٹھا کر احتجاج میں شرکت کی اور کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کی جدوجہد میں وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
