Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

نیپال کے آرمی چیف کا قوم سے خطاب، مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت

کھٹمنڈو: نیپال کے آرمی چیف نے قوم سے خطاب میں مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپال میں بدعنوانی اور سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ جبکہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کرفیو برقرار ہے۔

نیپالی آرمی کا کھٹمنڈو سمیت دیگر شہروں میں مسلسل گشت جاری ہے۔ اور پولیس نے 25 افراد کو حراست میں لے لیا۔

آرمی چیف اشوک راج نے قوم سے ویڈیو خطاب کے دوران مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ جس کے بعد مظاہرین اور حکام کے درمیان مذاکرات کی تیاریاں جاری ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین کی جانب سے بدعنوانی اور سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ، وزیر اعظم اور وزراکے گھر نذر آتش کر دیئے۔ نیپال کے وزیر اعظم اور وزرا استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو گئے۔

Related posts

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان پہنچیں گے

Mobeera Fatima

اسرائیلی جیل سے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 54 فلسطینی رہا

Mobeera Fatima

برطانیہ، شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment