Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستان کیساتھ جنگ بندی دو طرفہ تھی ، ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں تھا ، بھارت

 بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اس میں کوئی کردارنہیں تھا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، وہ خود ہی سٹیج پر آنا چاہتے تھے اور آ گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا، پاکستان سے کسی بھی ایٹمی حملے کے اشارے نہیں ملے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے بار بار پوچھا گیا کہ پاکستان سے جنگ میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے لیکن وکرم مسری نے قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر جواب دینے سے گریز کیا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 24 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

یو اے ای کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورے کی سختی سے تردید

Mobeera Fatima

واشنگٹن میں میوزیم کے باہر فائرنگ ، اسرائیلی سفارتی عملے کے 2 ارکان ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment