اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک تک سڑک 15 اکتوبر 2026 سے اگلے حکم تک مکمل بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کے لیے متبادل راستوں پر مشتمل ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک کی بندش کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، لہٰذا شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے معمول سے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت لے کر گھر سے نکلیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ڈائیورژن پلان کے مطابق جی فائیو، سیکرٹریٹ اور سرینہ ہوٹل سے راولپنڈی جانے والے شہری سری نگر ہائی وے اور نائنتھ ایونیو استعمال کر سکتے ہیں، متبادل طور پر سری نگر ہائی وے سے مہرآباد، پشاور روڈ کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ یا پھر لیک ویو یوٹرن سے واپس مری روڈ یا کلب روڈ کی طرف بھی جایا جا سکتا ہے۔
