Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مکہ مکرمہ کی مسجد میں ’غیراخلاقی حرکات‘ کے الزام میں بنگلہ دیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی ایک مسجد کے اندر مبینہ غیراخلاقی حرکات کے ارتکاب پر بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی۔

گلف نیوز کا کہنا ہے کہ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق دونوں افراد کی شناخت نذرالاسلام عبدالبصیر اور سیتی اختر کے نام سے ہوئی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی حکام نے مسجد کے اندر مبینہ غیراخلاقی حرکات کے بعد دونوں کو گرفتار کیا تھا۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دونوں کے خلاف الزامات عائد کیے گئے اور مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر تعزیری قانون کے تحت سزائے موت سنائی۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے جرم کی سنگینی، مسجد کے تقدس کی خلاف ورزی اور واقعے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سزا مقرر کی۔

 

Related posts

اسپین نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرلیا، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

admin

اسرائیلی فورسزکی غزہ پر جارحیت جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

مزید عرب ممالک ابراہم معاہدے کا حصہ بنیں گے ، 5 جنگیں رکوائیں ، نوبیل انعام کیلئے بہترین امیدوار ہوں ، ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment