Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان دے دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔

ایکس پر ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیا کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو جو اس میں شامل رہا ہے انہیں فل مارکس دینے چاہئیں۔

یاد رہے کہ سابق فاسٹ باؤلر کا نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں حال ہی میں مجسمہ نصب کیا گیا ہے جو شائقین کو متاثر نہ کر سکا، اس مجسمے پر کرکٹ کے مداحوں نے شدید تنقید کی۔

Related posts

یورپی وزرائے خارجہ کا ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ثالثی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا، امریکی و بھارتی صحافیوں کا دعویٰ

Mobeera Fatima

مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment