Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کر سکتا ہے ، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے ، اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دے دی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکی حکام کو بتایا کہ ایران میں آپریشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، ایران ممکنہ طور پر فوری ردعمل کے طور پر عراق میں امریکی بیسز پر حملہ کر سکتا ہے۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکا نے عراق میں سفارتخانے کو جزوی طور پر خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، امریکا نے فوری امریکی شہریوں کو عراق چھوڑنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔

اس کے علاوہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے فوجی خاندانوں کے اہلخانہ کو رضاکارانہ طور پر مشرقی وسطیٰ چھوڑنے کا اختیار دیدیا ہے۔

Related posts

ہانیہ عامر انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں سب سے آگے

Mobeera Fatima

ہربھجن، یوراج سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز کیخلاف کیس

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت نے نومبر میں 1248 ارب روپے قرض لیا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

Mobeera Fatima

Leave a Comment