Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد اور ترسیلات زر میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مصدق ملک

وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی اور نئے کاروبارسے لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد، ترسیلات زرمیں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال معاشی شرح نمو تین فیصد کے قریب ہوگی،نوکری اورمہنگائی عام آدمی کے مسائل ہیں،مجموعی مہنگائی 38 فیصد سے6.7 فیصد پر آ گئی ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد، ترسیلات زرمیں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤ نٹ خسارے میں 80 فیصد کمی آئی ہے، زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوا،خسارہ کم ہو چکا ہے، کوئی ایک معاشی اشاریہ تو خراب ہوجس پراحتجاج کیاجائے،ملک آگے بڑھ رہا ہے نوکریاں مل رہی ہیں، کچھ سختی کے بعد بہتری ہو رہی ہے،سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آ رہا ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان بھی اس وقت روس کے دورے پر ہیں، بلاوجہ سعودی عرب،ملائشیا یا چین نہیں آ رہا، روس کی دلچسپی بلاوجہ نہیں، سی پیک فیزٹوسے کاروبار ہو گا،اب دوبارہ سرمایہ کاری آ رہی ہے،وزیراعظم کے پلان میں روزگار کی فراہمی اورغربت میں کمی شامل ہیں، دوسرا پاکستان پکڑو مارو آگ لگا دو اور چھوڑیں گے نہیں کا ہے۔

Related posts

فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے ، عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

Mobeera Fatima

شواہد نہیں ملے ، برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بند کر دیا گیا

admin

ہیمڈن، امریکی گلوکار فیٹ مین اسکوپ پرفارمنس کے دوران اچانک انتقال کرگئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment