Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

گائیوں سے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے پہلی کامیاب سرجری

روسی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کمپنی نَیری نے گائیوں کا دودھ بڑھانے کے لیے ان کے دماغ میں نیورو امپلانٹس لگا کر دنیا کی پہلی کامیاب سرجری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے سرجری کے ذریعے پانچ گائیوں کے دماغ میں ایسے خاص آلے اور ایک اسٹیمولیٹر سر کے پچھلے حصے پر لگایا گیا اور الیکٹروڈز دماغ کے اندر گہرائی تک پہنچائے گئے۔

کمپنی کے مطابق یہ آلے گائے کے دماغ کے اُن حصوں کو برقی لہروں سے متحرک کرتے ہیں جو بھوک، تناؤ اور تولیدی عمل کو کنٹرول کرتے ہیں، یہ تجربات روس کے علاقے سویردلووسک میں کئے گئے اور ابتدائی نتائج کافی حوصلہ افزا قرار دئے گئے۔

کمپنی کے سرمایہ کار الیکسی ماریزا نے کہا کہ ڈیری فارمز دودھ بڑھانے کے لیے پہلے ہی تمام روایتی طریقے استعمال کئے جا چکے ہیں، لیکن اب یہ نئی ٹیکنالوجی دودھ کی صنعت میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گائیوں نے سرجری کے دوران ہوش میں رہتے ہوئے یہ عمل برداشت کیا، ان پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا اور وہ دوبارہ دودھ دینے کے عمل میں شامل ہو گئیں، اگرچہ کمپنی نے ابھی ڈیٹا جاری نہیں کیا، لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

عراق کی جیل میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

admin

پاکستان اور آذربائیجان مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے، صدر آذربائیجان

Mobeera Fatima

امریکا میں ویزا فری انٹری، قطر پہلا خلیجی ملک بن گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment