Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستان اور آذربائیجان مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے، صدر آذربائیجان

اسلام آباد: صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔

صدر آذربائیجان الہام علیوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا اور یوم پاکستان پر وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ دونوں ملکوں میں تذویراتی شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں ہماری کامیاب مشترکہ کاوشیں ہمارے تعلقات کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ اور عالمی امور پر پاکستان اور آذربائیجان کا مؤقف اور باہمی تعاون بھائی چارے کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات جامع ترقی سے جڑے ہیں۔ جبکہ اعلیٰ سطح کے دورے، ملاقاتیں اور رابطے تعلقات میں نمایاں اضافے کا اشارہ ہیں۔ ہم باہمی اعتماد، مفاہمت اور اخلاص پر مبنی مفید ملاقاتوں کو سراہتے ہیں۔

الہام علیوف نے کہا کہ ملاقاتیں گزشتہ ماہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ آذر بائیجان کے موقع پر ہوئیں۔ اور معاہدے دونوں ممالک کے تعلقات کے تعاون کی مثبت سمت کا تعین کریں گے۔ پاکستان اور آذربائیجان مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔

Related posts

سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا کے 3 بیوروکریٹس کو گورنر سے ملاقات مہنگی پڑ گئی

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج عمران خان سے ملاقات کرے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment