Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کچھ لوگ سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں ، سزائوں کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنمائوں کی سزائوں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے آج افسوسناک دن ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد فیصلہ کریں گے ، پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز سیاسی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمان سے نکالاجا رہا ہے، جن کو سزائیں دی گئیں وہ سیاسی تشدد پر یقین نہیں رکھتے، کچھ لوگ سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں ، ابھی بھی وقت ہے سسٹم کو بچایا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  جو فیصلے آ رہے ہیں اس سے جمہوریت تباہ ہو جائے گی، عدلیہ کو امید کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن وہاں سے عوام مایوس ہو چکے ہیں۔

Related posts

امریکہ میں فائرنگ کے 2 واقعات، 9 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

پاکستان میں لوگوں کی شادیاں نہ کرنے کی وجوہات سامنے آ گئیں

admin

ٹرمپ کی نئی سفری پابندیاں،ریڈ لسٹ جاری،پاکستان کا نام بھی شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment