Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا ہونا ضروری تھا۔ اجلاس میں افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اور ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے لیکن ان کا فالو اپ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ماضی میں بھی طالبان کا دفتر کھولنا چاہتی تھی۔ اور افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق ڈیڈ لائن میں تبدیلی کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

Related posts

شاہین کو کیوں نکالا، صائم، بابر، عبداللہ کی کارکردگی کیا ہے؟ احمد شہزاد برہم

Mobeera Fatima

کراچی میں ایک ساتھ 59 لڑکیوں کے موبائل چوری، فراڈ کی انوکھی واردات کیسے ہوئی؟

Mobeera Fatima

تین دن کے اندر گندم کی قیمت میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment