Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

روس سے عازمینِ حج کا پہلا گروپ مکہ پہنچ گیا، ایئرپورٹ پر پھولوں اور تحائف سے استقبال

روس سے عازمینِ حج کا پہلا گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا، ایئرپورٹ پر پھولوں اور تحائف سے استقبال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے گروپ میں 200 عازمینِ حج شامل تھے۔ ایئر پورٹ پر عازمینِ حج کو آبِ زم زم، پھول اور تحائف پیش کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ اس سال روس سے 25 ہزار عازمین حج ادا کریں گے

اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ اب تک دنیا بھر سے 12 لاکھ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، آج بروز جمعہ یکم ذوالحجہ 1445 ہجری ہے۔

Related posts

ایران، بس حادثے میں جاں بحق زائرین کی میتیں آج پاکستان لائی جائیں گی

Mobeera Fatima

بھارت بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

admin

ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات، آیت اللہ خامنہ ای نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment