Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

فلوریڈا ، ڈونلڈ ٹرمپ پر گالف کھیلتے ہوئے ایک اور قاتلانہ حملہ ، مشتبہ شخص گرفتار

ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور قاتلانہ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی، سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹرمپ پر حملہ مبینہ قاتلانہ کوشش تھی ، سیکرٹ سروس ایجنٹس نے گالف کورس پر مشتبہ شخص کو رائفل کے ساتھ دیکھا تھا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص رائفل چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، جسے مارٹن کاؤنٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محفوظ اور ٹھیک ہوں، کبھی ہار نہیں مانوں گا۔

واضح رہے کہ 2 ماہ پہلے 13 جولائی کو بھی ریاست پنسلوانیا کی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

Related posts

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

مقبول ترین جماعت پر پابندی لگانا جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

تاریخ کا سب سے بڑا بٹ کوائن فراڈ کیس؛ ‘دولت کی دیوی’ کو 11 سال قید کی سزا

Mobeera Fatima

Leave a Comment