Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بیساکھی میلہ ، ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ، واہگہ بارڈر پر پرتپاک استقبال

بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے تقریباً سات ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

یاتریوں کا واہگہ بارڈر پر پرتپاک استقبال کیا گیا، سکھ یاتریوں کی آمد پر واہے گرو جی کا خالصہ، واہے گرو جی کے نعروں سے ماحول گونج اٹھا۔

اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ان کی برسوں پرانی دعا آج قبول ہوئی، اور وہ بابا گرونانک کی دھرتی پر قدم رکھ کر روحانی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

یاتریوں کے پہلے گروپ کو خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ سے پنجہ صاحب حسن ابدال جبکہ دوسرا گروپ کرتارپور کے لیے روانہ ہوا۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشادہ دلی سے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا ہے اور مذہبی ہم آہنگی و محبت کا پیغام دیا ہے۔

Related posts

عید سے قبل بڑے شہروں میں مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

بالی وڈ اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی ، اسپتال داخل

Mobeera Fatima

توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment