Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری کر دیا ، عرب ممالک کی مذمت

صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ملکوں نے مسترد کر دیا۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری کئے نقشے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن ، شام ، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صیہونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

سعودی عرب کے علاوہ فلسطین، قطر، اردن، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے نام نہاد تاریخی صیہونی ریاست کے متنازع نقشے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایسے بے بنیاد اور انتہا پسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔

دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Related posts

اسموگ کا راج، لاہور آج بھی دوسرا آلودہ ترین شہر

Mobeera Fatima

پارا چنار بحران برقرار ، ٹماٹر فی کلو 700 ، پٹرول فی لٹر ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا

Mobeera Fatima

خاور مانیکا تشدد کیس ، پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment