Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2 فیصد کمی ریکارڈ

جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر2فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے نومبرتک   پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر6.416ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دو فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر6.523ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

نومبر میں  پیٹرولیم گروپ کی درآمدات کا حجم 1.266ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 10فیصد کم ہے، گزشتہ سال نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر1.408ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔.

اکتوبرکے مقابلے میں نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر8فیصد کمی ہوئی ، اکتوبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.375ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو نومبرمیں کم ہوکر1.266ارب ڈالر ہوگیا۔

Related posts

پنجاب بھر میں کتابوں، کاپیوں سمیت اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

اسٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

Mobeera Fatima

پاکستان کو غیر مستحکم کرنا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، طلال چودھری

admin

Leave a Comment