Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

امریکا ایران معاہدہ خوش آئند ، دستخطی تقریب کے منتظر ہیں ، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم 19جون کو جنیوا میں ہونے والی باضابطہ دستخطی تقریب کے منتظر ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مثبت پیشرفت خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد بنے گی، پاکستان ہر اس کوشش کی حمایت کیلئے تیار ہے جو اس پیشرفت کو مزید مستحکم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت مسلسل سفارتی روابط اور تصادم کے بجائے مکالمے کو ترجیح دینے کی عکاسی کرتی ہے، یہ پیشرفت بین الاقوامی برادری کیلئے حوصلہ افزا پیغام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیشرفت سے عالمی منڈیوں، معیشت اور خصوصاً ترقی پذیر ممالک کیلئے علاقائی استحکام آئے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  اس پورے عرصے کے دوران پاکستان متعلقہ فریقوں کیساتھ فعال طور پر رابطے میں رہا، پاکستان مسلسل تحمل اور تعمیری مکالمے کی حمایت کرتا رہا، پاکستان کامؤقف رہا کہ مسائل کا واحد حل مذاکرات اور سفارتکاری ہی ہیں۔

Related posts

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

آسٹریا میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا اعلان

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment