Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران ‘امریکا کی کالونی’ بن جائے گا؛ امن معاہدے پر سخت گیر ایرانیوں کا احتجاج

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے پر جہاں ایرانی حکام اسے امریکا اور اسرائیل کے خلاف “شاندار فتح” قرار دے رہے ہیں، وہیں ایران کے اندر سے اختلافی آوازیں اور تحفظات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

سی این این کے مطابق سرکاری میڈیا اور عوامی اجتماعات میں سخت گیر حلقے مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر تنقید کر رہے ہیں، جبکہ بعض مظاہروں میں مذاکراتی ٹیم کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔ اس کے باوجود حکام کا کہنا ہے کہ اہم فیصلے اعلیٰ قیادت ہی کرے گی۔

تنقید کا بڑا حصہ “جبہہ پائیداری” نامی سخت گیر گروپ کی جانب سے سامنے آ رہا ہے، جو خود کو 1979 کے انقلاب کے نظریات کا محافظ سمجھتا ہے۔ اس گروپ کے رہنما محمود نبوویان نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے ایران “امریکا کی کالونی” بن جائے گا اور اہم فیصلوں کیلئے بھی واشنگٹن کی اجازت درکار ہوگی۔

دوسری جانب حکومت سے قریبی حلقے اس بیانیے کو مسترد کر رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ جنگ اور مذاکرات سے متعلق فیصلے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کرتے ہیں، اور تمام حلقوں کو ان فیصلوں کی پیروی کرنا ہوگی۔

 

Related posts

خواتین کو سالانہ پنشن، 300 یونٹ تک مفت بجلی، سیاسی جماعت کا بڑا اعلان

Mobeera Fatima

سری لنکا ہاتھیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور، ری ہیبلیٹیشن سنٹر اور ٹرانزٹ ہوم بھی قائم

admin

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کے دورے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment