Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ سمیت 12 افراد ہلاک

امریکا میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس کے بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے، جہاز میں سوار افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

بیٹس کاؤنٹی کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جہاز کو حادثہ دن ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اس سے قبل امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

Related posts

عراق میں انوکھی انتخابی مہم، امیدوار خاتون، الیکشن پوسٹرز پر شوہر کی تصویر آویزاں

Mobeera Fatima

بھارت میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، جھارکھنڈ میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Mobeera Fatima

فضائی طاقت سے فتح حاصل نہیں کی جا سکتی ، ایران جنگ سے نکلیں ، امریکی جنرل کا صدر ٹرمپ کو مشورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment