Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارت کیلئے پاک سعودی معاہدہ سرپرائز تھا، مشاہد حسین سید

سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے پاک سعودی معاہدہ سرپرائز تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بارے میں علم نہیں تھا، پاک سعودی معاہدہ ان کے لئے سرپرائز تھا۔

چیئر مین پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ بھارت اسرائیلی جارحیت کو سپورٹ کر رہا تھا۔ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد بھارت خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے گا۔

عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دفاع کے حوالے سے ہمارا ایک تاریخی پس منظر ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلا دفاعی معاہدہ 1982 میں ہوا تھا۔

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

Mobeera Fatima

تیز رفتار انٹرنیٹ، اسٹار لنک جیسا جدید سیٹلائٹ متعارف کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

پانی ملے پٹرول سے ایرانی صدر کی گاڑی خراب ، ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment