Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حنا جاوید قتل کیس، مرکزی ملزم فیصل اصغر سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا

راولپنڈی میں قتل ہونے والی حنا جاوید کے مرکزی ملزم فیصل اصغر سے متعلق نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق  وہ مختلف یونیورسٹیوں میں کارپوریٹ کمیونیکیشن پڑھاتے رہے، ان کے یوٹیوب چینل سے لیکچرز کی مختلف ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

لیکچرز کے دوران فیصل اصغر شوہروں کے ہاتھوں بیویوں کے قتل کی مثالیں دیتا رہا،ویڈیو میں فیصل اصغر طالبہ سے شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی ممکنہ وجہ پوچھتا دکھائی دیتا ہے۔

فیصل اصغر نے طالبہ سے سوال کیا کہ شوہر بیوی کو گولی مار دے تو اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟طالبہ نے جواب دیا کہ ایسا شوہر بہت برا آدمی ہوگا۔

فیصل اصغر نے طالبہ سے ایک اور سوال کیا کہ اگر بیوی کا افیئر ہو اور دولت کیلئے شوہر کو مارنا چاہے تو؟طالبہ نےجواب دیا کہ ایسا ضروری تو نہیں کہ بیوی شوہر کو قتل کرنا چاہتی ہو۔ملزم کے ماضی کے لیکچرز کی ویڈیوز نے کئی سوالات اٹھا دیے۔

Related posts

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی کے دوران فائرنگ، 6 افراد زخمی

Mobeera Fatima

لاہور اور کراچی سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات کا شکار، عالمی بینک رپورٹ

Mobeera Fatima

منکی پاکس: علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی، 95 فیصد مریض صحتیاب ہو جاتے ہیں،ڈاکٹر ملک مختار

Mobeera Fatima

Leave a Comment