Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایمان مزاری، ہادی چٹھہ سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

اڈیالہ جیل میں قید افراد کو درپیش طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ایمان مزاری کی فیملی نے بھی جیل میں مناسب طبی سہولیات نہ ملنے پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔

واضح رہے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 24 جنوری کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ”ریاستی اداروں کے خلاف مواد پھیلانے اور سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کے بیانیے کو فروغ دینے” کے الزامات میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت 17، 17 سال قید اور مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ دونوں کو 23 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایمان مزاری کی صحت کو لیکر اہم بیان جاری کیا ہے  جس میں کہا گیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ 23 جنوری 2026 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں ،سزا کے خلاف ان کی سزا معطلی درخواستیں ابھی تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں نہیں سنی گئیں۔

Related posts

آئی ایم ایف نے ترقیاتی پلان مانگ لیا ، کے پی ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، جی بی کا شیئر کرنے سے گریز

admin

شہدا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

بابوسر ٹاپ ، 15 سیاح تاحال لاپتہ ، گلگت بلتستان حکومت نے سفری ہدایات جاری کر دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment