ہری پور میں 15 روز قبل لاپتا ہونے والی پانچ سالہ بچی آیت نور کی لاش مل گئی، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش یونیورسٹی روڈ پر ویئر ہاؤس کے کنویں سے ملی ہے، آیت نور گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی اور لاپتا ہو گئی تھی۔
پولیس کے مطابق آیت نور کیس کے دو ملزمان جیل میں اور ایک پولیس تحویل میں ہے، بچی کی تلاش کی کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو حراست میں لیا گيا تھا جن میں سے ایک ملزم نے جج کے سامنے بچی سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔
